ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امام الحق انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے باہر

امام الحق انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔

 میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج نیپیئر میں کھیلا جانا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق امام الحق گزشتہ روز پریکٹس کے دوران دائیں پاؤں میں انجری کا شکار ہوئے تھے  جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔