لاہور :231 ٹریفک حادثات رپورٹ، 260 افراد زخمی

 لاہور :231 ٹریفک حادثات رپورٹ، 260 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 260 افراد زخمی ہوئے، 94 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 166 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔