بجلی چوری مہم،لیسکو بلوں کی مدمیں1ارب10کروڑ کی وصولی نہ کر سکا

بجلی چوری مہم،لیسکو بلوں کی مدمیں1ارب10کروڑ کی وصولی نہ کر سکا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)بجلی چوری مہم کےدوران لیسکوکےبلوں کی مدمیں1ارب10کروڑڈوب گئے۔
لیسکوکی جانب سےبجلی چوری مہم میں اضافی یونٹس چارج کرنے پر وصولی نہ ہو سکی،بجلی چوری مہم کے دوران لیسکو نے 8کروڑ 53 لاکھ روپے یونٹس چارج کئے۔
کمپنی نے بلوں کی مد میں 3 ارب 22 کروڑ روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج کئے۔
بجلی چوروں نے 2 ارب 10کروڑ روپے ڈی بلز کی مد میں ادائیگیاں کیں،لیسکو نے بجلی چوری مہم کے دوران ریکوری کی شرح 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
چوری مہم کےدوران صارفین کوغلط بلزچارج ہونےسےکیسزعدالتوں میں چلے گئے،عدالتی احکامات کی روشنی میں بجلی چوروں نے بلز جمع کروا کر ضمانتیں کرا لیں۔