حکومت کو ایک اور سرپرائز ;عمران خان کا آخری ہفتہ ہے؛ بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto Zardari new statement
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari
سورس: 24newshd
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت کو ایک اور سرپرائز بلوچستان سے رکن اسمبلی اسلم بھوتانی متحدہ اپوزیشن میں شامل, بلوچستان عوامی پارٹی نے کل اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا  یہ عمران خان کا آخری ہفتہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق حکومتی حلیف اسلم بھوتانی نےاپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹو  نےاسلم بھوتانی کو متحدہ اپوزیشن میں شامل ہونے پر مبارکباد دی، بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ اسلم بھوتانی کے شکر گزار ہیں ، وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ،سلیکٹڈ وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی ہے۔

اسلم بھوتانی نے کہا کہ آزاد رکن اسمبلی منتخب ہوا، ساڑھے 3 سال حکومت کا حصہ رہا،  زرداری صاحب سے 42 سال کا تعلق ہے ، زرداری صاحب کے ساتھ ہوں جہاں لے جائیں جاؤں گا،  الیکشن آرہا ہے ہم نے دیکھنا ہے کیا ہمارے لیے سودمند ہے،  اختر مینگل کا کہناتھاکہ اسلم بھوتانی کا اپوزیشن کا ساتھ دینے پر شکرگزار ہوں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان استعفیٰ دیدے اور گھر چلا جائے  جبکہ سردار ایاز صادق  نے بھی اسلم بھوتانی کو خوش آمدید کہا۔ اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کے خلاف ووٹنگ کا حیران کن نمبر آئے گا ، مل کر ہی ملک کو بچایا جا سکتا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم سے متعلق اچھی خبر ملے گی ، ملک جس حالات میں ہے سب کو مل کر بچانا ہوگا، رات کو ہمیں یقین دہانی کروائی صبح کہیں اور چلے گئے ،مسلم لیگ ق ہی بتا سکتی ہے کیا ہو، پنجاب میں تبدیلی لائیں گے اور اپنی مرضی کی لائیں گے۔ نمبرز ہمارے پاس ہیں ان کے پاس نہیں۔  اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عمران خان مخاطب کرتے کہا کہ خط قوم کے سامنے لے کر آؤ، ایم کیو ایم پاکستان کےمطالبات سے انکار نہیں کیا، اسپیکر قومی اسمبلی علی وزیر کا پروڈکشن آرڈر جاری کریں، متحدہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ عمران خان کا آخری ہفتہ ہے ،  بیورو کریسی اور وزرا کا بھی آخری ہی ہفتہ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer