بزدار سرکار کا جاتے جاتے شعبہ صحت کو ایک اور جھٹکا 

بزدار سرکار کا جاتے جاتے شعبہ صحت کو ایک اور جھٹکا 
کیپشن: Buzdar Govt Step Health Sector
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہدچودھری: بزدار سرکار نے جاتے جاتے شعبہ صحت کو ایک اور جھٹکا  دے دیا ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس کی تعیناتی کا نیا معیار بنا ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں میں پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز بھی ایم ایس لگ سکیں گے جبکہ ایڈمنسٹریشن کیڈر میں بھی   بطور ایم ایس فرائض سرانجام دے سکیں گے۔

اس کے علاوہ ماں بچہ صحت کا ڈپلومہ رکھنے والی گائناکالوجسٹس بھی ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ایس لگ سکیں گی .ٹیچنگ ہسپتالوں میں پروفیسرز کو ایم ایس شپ کا اہل قرار دینے سے ایڈمنسٹریشن کیڈر شدید پریشان ہیں۔

ایم ایس تعیناتی کیلئے سلیکٹ کمیٹی بھی نئے سرے سے تشکیل  دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر صحت کو سلیکٹ کمیٹی کا سربراہ بنا یا گیاہےوزیر صحت کی پسند ناپسند کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایس تعینات ہوسکیں گے۔