قیصرکھوکھر: موجودہ سیاسی صورتحال پربلدیاتی انتخابات پرسوالیہ نشان لگ گیاہےاسی حوالے سےمحکمہ بلدیات نے سر جوڑ لئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے سوال اُٹھایا ہے کہ نیا وزیر اعلی اگر اپنا نیا لوکل فورم وے آرڈینینس لے آیا تو الیکشن کا کیا ہوگا؟اسی حوالے سےکچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا کیونکہ نئے وزیر اعلی بلدیاتی الیکشن پر کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
خیال رہے کہ ق لیگ کو پہلے ہی بلدیاتی ایکٹ پر تحفظات تھے۔پنجاب اسمبلی نے ابھی تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ منظور نہیں کیا ہے۔ذائع کے مطابق محکمہ بلدیات نئے وزیر اعلی کو بلدیاتی الیکشن پر اعتماد میں لےگا۔