ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام سرکاری اور نجی تھیٹر ہالز بند، دوبارہ کب کھلیں گے؟

لاہور کےتمام تھیٹر ہالز بند
کیپشن: Theater Halls Close
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)شب برات کے احترام میں شہر لاہور لاہور کےتمام تھیٹر ہالز بند رہے۔کسی تھیٹر میں ڈرامے کی نمائش نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شب برات کے احترام میں شہر لاہور کے تمام سرکاری اور نجی تھیٹر ہالز بند رہے اور وہاں کسی بھی ڈرامے کی نمائش نہیں ہوئی ۔ڈراموں کے تمام پرڈیوسرز نے تھیٹر ہالز احتراما بند کئے رکھے ۔پرڈیوسرز کے مطابق وہ منگل کے روز سے ڈراموں کے لئے دوبارہ تھیٹر ہالز کو کھولیں گے ۔

واضح رہے کہ  شہر بھر میں فرند اسلام شب برات مہذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہیں ہیں,شب کے معنی رات بارات کے معنی بری ہونے کے ہیں، برکتوں اور رحمتوں کی رات ہے، شب برات اسلام کے آٹھویں مہینے شعبان کی 15ویں رات کو کہتے ہیں۔ اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کرکے جہنم سے نجات مانگتے ہیں۔ شب برأت کو گذشتہ سال میں کیے گئے اعمال بارگاہے الہیٰ میں پیش کیے جاتے ہیں اور آنے والے سال کی زندگی اور رزق کا حساب کتاب بھی کیا جاتا ہے۔ علماء کرام کا کہنا ہے اس کو بےشمار عبادتیں کرنی چاہیے نہ کہ گناہ کرکے اس رات کی فضیلت کو ضائع کرنا چاہیے، علمائے کرام اس کو بجٹ کی رات بھی کہتے ہیں۔

 مسلمان اس رات میں نوافل کی ادائیگی، قبرستان کی زیارت اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ اس رات کو مغفرت کی رات اور رحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے. شب بارات پر امت مسلمہ خصوصی عبادات کا اہتمام کرتی ہے۔ ماہِ شعبان کی پندرھویں کو گھروں اور مساجد میں شب بیداری اہتمام کیا جائے گا، جن میں فرزندان اسلام نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات ادا کریں گے۔ رحمتوں اور برکتوں والی رات شب برات وہ عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لئے فرزندان اسلام کی جانب سے مسجدوں اور گھروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایاگیا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer