چھٹیوں پر 30جون تک پابندی عائد کردی گئی

چھٹیوں پر 30جون تک پابندی عائد
کیپشن: holidays ban
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)ان لینڈ ریونیو سروس کے افسروں و عملہ کیلئے بری خبر،ایف بی آر نے افسروں و اہلکاروں کے تقرروتبادلوں اور چھٹیوں پر 30جون تک پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نےتقرروتبادلوں اور چھٹی پر 30جون تک پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسروں و اہلکاروں کی چھٹی پر پابندی عائد کرنے کا سرکلر چیف کمشنرز کو بھجوادیا ہے،ٹیکس دفاتر کے افسروں و اہلکاروں کی ایکس پاکستان لیو اور لوکل چھٹی بھی تین ماہ کیلئے بند کردی گئی ہے۔

ایف بی آر نے چوتھے کوارٹر کے ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لئے چھٹیوں پر 30جون تک پابندی عائد کی ہے-ایف بی آر نے چیف کمشنر ایل ٹی او،چیف کمشنر آرٹی او اور چیف کمشنر کارپوریٹ آرٹی او کو چھٹیوں پر پابندی کا سرکلر بھجوا کر تاکید کی ہے کہ صرف ایمرجینسی صورتحال میں عملہ و افسران کو چھٹی کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں زبردستی اساتذہ ودیگر سٹاف کو بلوانے پر پابندی لگادی ہے۔ این سی او سی کی ہدایت پر گیارہ اپریل تک تعلیمی ادارے مکمل بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق سکولوں میں اساتذہ کو بلوانے سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، تاہم کسی سکول کو اساتذہ یا دیگر سٹاف بلوانے کی اجازت نہیں ہوگی، حکومتی احکامات کے خلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے تمام سرکاری ونجی سربراہان کو ہدایت جاری کردیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer