طلبا کیلئے اہم خبر،امتحانات 2 ماہ کے لئےملتوی ہوگئے

طلبا کیلئے اہم خبر،امتحانات 2 ماہ کے لئےملتوی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی کو طلباء پر رحم آ ہی گیا،یونیورسٹی انتظامیہ نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں بی اے،ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات 2 ماہ کے لئےملتوی کر دیئے۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے الحاق شدہ تمام کالجز میں بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔یونیورسٹی انتظامی کی جانب سے بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات کو دو ماہ کے لیے موخر کیا گیا ہے۔ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ ڈینز میٹنگ میں کیا گیا۔ بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات یکم اپریل 2021سے شروع ہورہے تھے جس کے خلاف طلباء نے بھرپور احتجاج کیا تھا طلباء کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے پیش نظر انتظامیہ نے پارٹ ون کے امتحانات فروری دوہزار اکیس میں منعقد کرائے اور 35 دن کے وقفے سے پارٹ ٹو کے امتحانات یکم اپریل سے لینے کے احکامات جاری کردیئے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات موخر کرنے سے قبل الحاق سرکاری ونجی کالجز کا سروے کیا۔کالجز کی بڑی تعداد نے کورس مکمل نہ ہونے کے بارے یونیورسٹی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کے مطابق کورونا وائرس کے بگڑتے ہوئے پھیلاو کے باعث مفاد عامہ میں فیصلہ کیا گیا۔طلباء اور ان سے جڑے خاندانوں کی زندگی اہم ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق سمسٹر کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات میں 138250 امیدواروں نے شرکت کرنا تھی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے پرائیویٹ، امپرو ڈویژن، لیٹ کالج، سپیشل کیٹگری اور سماعت سے محروم ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس، سائنس، بی اے ، بی ایس سی پارٹ ٹوسالانہ امتحان کی رولنمبر سلپس جاری کر دی تھی، انتظامیہ نے اس کو پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ  پر اپ لوڈ کردیا تھا، اور ہدایات جاری کیں تھیں کہ ریگولر امیدوار اپنے متعلقہ کالج سے رول نمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں۔طلباء نے کورونا وباء کے پیش نظر فروری دوہزار اکیس میں پارٹ ون کے امتحانات لینے کے بعد اپریل میں پارٹ ٹو کے امتحانات لینے کیخلاف احتجاج کیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer