کورونا کی صورتحال سنگین، اساتذہ کی موجیں لگ گئیں

سکولوں میں کورونا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں زبردستی اساتذہ ودیگر سٹاف کو بلوانے پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں زبردستی اساتذہ ودیگر سٹاف کو بلوانے پر پابندی لگادی ہے۔ این سی او سی کی ہدایت پر گیارہ اپریل تک تعلیمی ادارے مکمل بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق سکولوں میں اساتذہ کو بلوانے سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، تاہم کسی سکول کو اساتذہ یا دیگر سٹاف بلوانے کی اجازت نہیں ہوگی، حکومتی احکامات کے خلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے تمام سرکاری ونجی سربراہان کو ہدایت جاری کردیں ہیں۔

دوسری جانب محکمہ سکولز ایجوکیشن کی غفلت سے سینئر سکول ٹیچر ظل ہما 2014 سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ متاثرہ خاتون ٹیچر گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول گھوڑے شاہ میں تعینات ہیں۔ متاثرہ ٹیچر کے مطابق 2014 میں ڈیپوٹیشن پر ویڈ لاک بنیاد پر تبادلہ ہوا۔

ہارڈشپ کمیٹی میں کیس زیر التوا ہونے کے باعث اب تک تنخواہ سے محروم ہیں۔ ظل ہماء نے بتایا کہ چیف سیکرٹری اور اعلی حکام کو کئی بار درخواستوں کے باوجود حق نہیں دیا جارہا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب 2 لاکھ 15 ہزار 227، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار 889، کے پی 85 ہزار 531، بلوچستان 19 ہزار 525، گلگت بلتستان 5 ہزار 10، اسلام آباد میں 56 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔