ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیل سٹاف, قیدیوں کیلئے نئی ایس اوپیز جاری

جیل سٹاف, قیدیوں کیلئے نئی ایس اوپیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) پنجاب حکومت نے قیدیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے نئی ایس او پیز تیار کر لی,محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے 50نکاتی اقدامات اپنانے کے لیے جیل حکام کو احکامات جاری کردیئے گئے.

 محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردا قوائد و ضوابط کے مطابق جیل میں آنے والے نئے قیدیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے,جیلوں کا کورونا کے حوالے سے خطرات کا جائزہ لیا جائے,جیل میں قید لوگوں کے سکریننگ کی جائے گی,جیل میں قید افراد، ان کو ملنے والے ، سٹاف کو کھانسی ، سانس لینے میں دشواری ، بیرون ملک سفر اور ممکنہ طور پر کسی کورونا کے مریض ساتھ رابطے کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی.

قیدیوں سے لواحقین کی ملاقات کو کنٹرول کیا جائے ,لواحقین جو کہ بیرون ملک سے آئیں یا ایسے علاقے سے جہاں کورونا پھیلا ہوا ہے کو سکریننگ کے پروٹوکول میں شامل کیاجائے ,جیل میں آنے اور جانے والے شخص کا رجسٹرڈ پر سختی سے انٹری کی جائے ,جیل کے اندر سٹاف کی رہائشیوں کی بھی سکریننگ کی جائے .

ایسے ملازمین جن کی نئی تعیناتی ، تبادلہ ہو تو اس کی نئی جگہ پر جوائننگ سے پہلے سکریننگ لازمی کی جائے,ایسے قیدی جس کو کورونا کی علامات ہوں اس کو فوری طور پر دوسرے سے الگ کر کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے اور ایسے مشتبہ مریض کے ساتھیوں کی بھی مکمل سکریننگ کی جائے, قیدیوں کو ہوا دار جگہوں پر قید کیا جائے قیدیوں کے کی جیل کے برآمدوں اور کھلے میں نقل و حمل کو بند کیا جائے .

قیدیوں کو ایسی جگہوں میں رکھا جائے جہاں ایک میٹر کا فاصلہ لازمی ہو , قیدیوں کے واش رومز اور ٹوائلٹس کو باقاعدگی کے ساتھ صاف کیا جائے اور صابن کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے , قیدیوں کے لیے کھانا بنانے سے قبل ہاتھ صاف لازمی کروائے جائیں ، قیدی کھانے سے پہلے ہاتھ صابن سے دھوئیں,بیرکس اور سیل میں سینٹائزر کو لازمی رکھا جائے.

قیدیوں کے اس کے استعمال کا پابندکیا جائے , قیدیوں کے کوڑا کرکٹ کو خصوصی پلاسٹک بیگ میں ہی بند کر کے تلف کروایا جائے, بستر، جیل کی سلاخیں ، ٹیبل، دروازے اس کے ہینڈل او سوائچز کو باقاعدگی کے ساتھ صاف کیا جائے, قیدیوں اور سٹاف کو جیل کی سلاخوں کو چھونے سے باز رکھا جائے , جیل کے فرش کو کلورین سے صاف کیا جائے .

M .SAJID .KHAN

Content Writer