دیدار نے شاعری کے انداز میں کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر بتا دیں

دیدار نے شاعری کے انداز میں کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر بتا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاون (زین مدنی )لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ دیدار نے شاعری کے زریعے کرونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر بتادیں ۔کہتی ہیں کہ کرونا کا نا ہوگا تم کو بخار جو کروگے وضو تم بار بار ۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سوشل میڈیا کے زریعے عوام میں کورونا وائرس سے آگاہی کے لئے بے حد سرگرم ہیں ۔انہی میں ایک اداکارہ دیدار بھی ہیں جو کبھی کورونا وائرس سے تدارک کے لئے عوام کو آگاہی دیتی ہیں اور کبھی اپنے بچوں کے ساتھ مل کر بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتی ہیں ۔اب انہوں نے شاعری کے انداز میں ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لئے نماز پڑھیں پانچ وقت وضو کریں گرم پانی پئیں اور خود کو گھروں میں رکھ کر محفوظ بنائیں ۔واضح رہے مختلف شوبز شخصیات کورونا وائرس سے بچاو کی آگاہی کے لئے سوشل میڈیا پر بے حد ایکٹیو ہیں

Shazia Bashir

Content Writer