ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 119 ہوگئی

شہر میں کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 119 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرامام)پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں کرونا وائرس مریضوں کے اعدادوشمار جاری کر دیے، لاہور میں کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 119 ہوگئی۔
پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 557 کنفرم مریض ہیں،اور اموات کی تعداد 5 جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوچکے ہیں، ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 75 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 21، لاہورمیں 119 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، گجرات میں 51، گوجرانوالہ 10، جہلم 21 اور راولپنڈی میں 19 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ملتان شہر میں 3، فیصل آباد 9، منڈی بہاوالدین 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1، وہاڑی 2 اور سرگودھا میں 2 مریض میں تصدیق ہوئی ہے۔اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، میانوالی میں 2 مریضوں میں تاحال وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب میں ایک، ڈی جی خان شہرمیں 5 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نےعوام سے حفاظتی تدابیراختیار کرکے خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی۔ جس میں گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کرنے، متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1033 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer