ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نےوزیر پیٹرولیم کی ڈگری درست قرار دے دی

اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نےوزیر پیٹرولیم کی ڈگری درست قرار دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)محکمہ اینٹی کرپشن کی  عدالت نےوفاقی وزیر کی ڈگری درست قرار دیدی جبکہ سنیئرسپیشل جج اینٹی کرپشن نےکیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کر دی ۔

تفصیلات کےمطا بق سنیئرسپیشل جج اینٹی کرپشن بہادر علی خان نے جعلی ڈگری رکھنے کے کیس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم چودھری غلام سرور اور عبداللہ کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں چوددھری غلام سرور وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے،سماعت شروع ہوئی تو اینٹی کرپشن کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن نے درست ہونے کی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں ڈگری کودرست قرار دیا گیا ہے، اس پر عدالت میں چودھری غلام سرور کے وکیل نے کہا کہ یہ کیس سیاسی چپقلش کی بنا پر بنایا گیا ہے عدالت کے سامنے رپورٹ آ چکی ہے عدالت اپنا فیصلہ دے۔

 پنجاب ٹیکنیکل بورڈ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فیصلے سے پہلے ان کو بھی سنا جائےمجھےکیس واپس لینے کے لیے نہیں کہا گیا، ہم اینٹی کرپشن کی پیش کی جانے والی رپورٹ پراپنا موقف چاہتے ہیں، سنیئرسپیشل جج اینٹی کرہشن بہادر علی خان نے وفاقی وزیر پیٹرولیم چودھری غلام سرور کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے کے کیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب ٹیکنیکل بورڈ کی طرف سے وفاقی وزیر پیٹرولیم چودھری غلام سرور کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری رکھنےکے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer