ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری، بورہول سسٹم پر 70 فیصد سبسڈی منظور

پنجاب میں کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری، بورہول سسٹم پر 70 فیصد سبسڈی منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب نے کسان دوست گراؤنڈ واٹر ری چارج سکیم کی منظوری دے دی، جس کے تحت کھیتوں میں بورہول سسٹم کی تنصیب پر حکومت 70 فیصد جبکہ کسان 30 فیصد لاگت برداشت کریں گے۔

80 کروڑ روپے مالیت کے اس پائلٹ منصوبے کے تحت ایک ہزار کسانوں کو آن فارم گراؤنڈ واٹر ری چارج سسٹمز فراہم کیے جائیں گے۔ منصوبے کا مقصد مون سون کے اضافی پانی کو محفوظ بنا کر زیرِ زمین آبی ذخائر کو ری چارج کرنا اور پانی کے ضیاع کو روکنا ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے سے کسانوں کو سیلابی پانی سے تحفظ ملے گا، جبکہ ٹیوب ویلوں کے لیے زیرِ زمین پانی کی دستیابی میں بھی اضافہ ہوگا۔ بارشی پانی کو کھیتوں میں محفوظ کر کے گراؤنڈ واٹر کی بحالی میں مدد حاصل کی جائے گی۔

ابتدائی مرحلے میں لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کے کسان اس سکیم سے مستفید ہوں گے، جبکہ کامیاب نتائج کی صورت میں منصوبے کو دیگر اضلاع تک بھی توسیع دی جا سکتی ہے۔