سٹی 42 : ملکی تاریخ کی سب سے بڑی نجکاری کا عمل مکمل ، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کا عمل مکمل ہوگیا ۔
پی آئی اے ایکویٹی لمٹیڈ کنسورشیم نے پی آئی اے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ پی آئی اے کے شیئر پی آئی اے ایکویٹی لمٹیڈ کنسورشیم کو ٹرانسفر کردیے گئے ۔ پی آئی اے کا نیا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ، پی آئی اے کا فنانشل کلوز مکمل کر دیا گیا ۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر پی آئی اے کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نامزد کردیے گئے۔ گوہر اعجاز ، عارف حبیب ، فضل شیخ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز نامزد ، عقیل کریم ڈھیڈی ، فرزانہ فیروز ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز نامزد کردیے گئے ۔
پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو 180 ارب روپے مل گئے ۔ پی آئی اے کنسورشیم میں لیک سٹی ، فاطمہ گروپ اور فوجی گروپ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ اے کے ڈی ، عارف حبیب اور سٹی اسکول بھی کنسورشیم کا حصہ ہیں۔