ملک اشرف:ایس پی سکیورٹی سید محمود الحسن نے لاہور ہائیکورٹ کا اچانک دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ہائیکورٹ کے داخلی و خارجی گیٹس، خصوصاً جی پی او گیٹ سمیت اہم داخلی راستوں پر تعینات سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی کو سراہا۔
ایس پی سکیورٹی نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عدالت میں آنے والے ہر فرد کی مؤثر اور مکمل چیکنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ سکیورٹی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز، وکلاء اور سائلین کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
سید محمود الحسن نے متعلقہ افسران کو لاہور ہائیکورٹ کے سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور فول پروف بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔