ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کی قیمتوں میں اضافہ؛ نوٹیفیکشن جاری

گیس کی قیمتوں میں اضافہ؛ نوٹیفیکشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی حکومت نےگیس کےگھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا

اوگرا نے گیس کی نئی قیمتیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ،پروٹیکٹڈگھریلوگیس صارفین کے لیےفکسڈ چارجز400 سے بڑھاکر 600روپے مقرر کردیے گئے ، نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کے لیےفکسڈ چارجزمیں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ  کردیا ، نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم تک گیس صارفین کےفکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھاکر 1500 روپے کردیئے گئے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم سے زیادہ گیس والےصارفین کےفکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 3 ہزار روپےکردیئے گئے،بلک صارفین،پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ، گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہےگیس کے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، روٹی تنور، کمرشل، کیپٹو، سی این جی، سیمنٹ، کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں،

گیس کی نئی قیمتیوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا