سٹی 42: مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ چاغی نے ہائی الرٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
مون سون بارشوں کے باعث ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ندی نالوں اور پکنک پوائنٹس پر جانے پر مکمل پابندی عائد کردی
ضلعی انتظامیہ کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی،
ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا ہے کہ شدید مون سون بارشوں کے دوران شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں،: ڈی سی آفس دالبندین اور تفتان لیویز لائن میں کنٹرول رومز 24 گھنٹے فعال کر دیے گئے
محکمہ صحت، لیویز، پی ڈی ایم اے و دیگر اداروں کو الرٹ رہنے اور مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے
