ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ  کی ہنگامی لینڈنگ،بڑے حادثے سے بچ گئی

ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ  کی ہنگامی لینڈنگ،بڑے حادثے سے بچ گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ حادثے سے بچ گئی، طیارے کو ممبئی ایئرپورٹ پر واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

 ایئرانڈیا میں سفر کرنے والے مسافروں کو ایک اور پریشان کن تجربے کا سامنا کرنا پڑا، فلائٹ اے آئی 639 نے 27 جون کی صبح ممبئی سے اڑان بھری تھی۔

  چنئی جانے والی  اس پرواز کو ہفتے کے روز کیبن میں جلنے کی بدبو کے بعد ممبئی واپس لینڈنگ کرنا پڑی۔

 ٹیک آف کے فوراً بعد ہی احتیاطی طور پر ہوائی جہاز کا رخ واپس موڑتے ہوئے اسے ممبئی ایئرپورٹ واپس موڑ لیا گیا جس کی ایئر لائن نے بھی تصدیق کردی ہے۔

 ایئرانڈیا کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایئربس کا طیارہ "بحفاظت” ممبئی ہوائی اڈے پر واپس آگیا ہے جبکہ مسافروں کے لیے ایک متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا ہے۔

 اگرچہ ایئر انڈیا نے جلنے والی بدبو کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم انتظامیہ نے کا کہنا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں ضروری تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

 کچھ دنوں پہلے لندن کے لیے اڑان بھرنے والا ائیرانڈیا کا بوئنگ787 ڈریم لائنر احمدآباد سے اڑان کے چند منٹ بعد ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر گیا تھا۔

 طیارے میں سوار تمام 242 مسافروں میں سے 241 ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ہاسٹل میں رہائش پذیر متعدد افراد بھی طیارے کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے گئے۔

  صرف ایک مسافر زندہ بچا جو ایمرجنسی گیٹ کےساتھ بیٹھا ہوا تھا۔