ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

 رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا دعویٰ جھوٹا نکلنے لگا، انویسٹی گیشن پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

 پولیس تحقیقات کے مطابق گھر پر فائرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔رجب بٹ نے تاحال گھر کے باہر نصب سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج پولیس کو فراہم نہیں کی۔
اہلِ محلہ سے معلومات لینے پر کسی نے بھی فائرنگ کی آواز یا واقعہ کی تصدیق نہیں کی۔جس گاڑی میں مبینہ ملزمان کے آنے کا دعویٰ کیا گیا، وہ بھی وقوعہ کے وقت موقع پر موجود ثابت نہ ہو سکی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سوسائٹی انتظامیہ نے علاقے میں موجود آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔انتظامیہ کی جانب سے ایک کتے کو مارا گیا جسے رجب بٹ نے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا رنگ دے کر پیش کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں فائرنگ کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا اور یوٹیوبر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات غیر تسلی بخش ہیں۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔