کرنل امیر اللہ مروت کو  این سی ایچ ڈی کی سربراہی سےبرطرف کردیا گیا

Colonial Air Ullah Marwat dismissed from post of chairman NCHD, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کے چئیرمین کرنل ریٹائرڈ امیر اللہ مروت کو  برطرف کردیا گیا۔

قائم  مقام صدر  صادق سنجرانی نے چیئرمین  این سی ایچ ڈی کو عہدے سے ہٹانےکی منظوری دے دی ہے۔ صادق سنجرانی نے چیئرمین این سی ایچ ڈی کو ہٹانے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

وفاقی حکومت  نے کرنل امیر اللہ مروت کو  چیئرمین این سی ایچ ڈی کے عہدہ سےہٹانے کی سمری 2 بار  ایوان صدر بھیجی تھی لیکن صدر عارف علوی نے کرنل ریٹائرڈ امیر اللہ مروت کو عہدے سے برطرف نہیں کیا تھا۔ صدر علوی آج کل حج کرنے گئے ہوئے ہیں۔ اس دوران وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی برطرفی کی سمری پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے دستخط کر دیئے۔ 

کرنل امیر اللہ مروت وہ  تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی بھی  رہے ہیں۔ ان کی کارکردگی اور سرگریوں پر وفاقی حکوم کو تحفظات تھے۔ ان کی برطرفی کی سمری میں واضح لکھا گیا کہ وہ نیشنل کمشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کےدفتر  کو سیاسی جماعت کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے، انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف  تضحیک آمیز مواد بھی  سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔