ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں انصاف کا نظام قائم ہوگا تو ملک ترقی کرے گا : سراج الحق

 ملک میں انصاف کا نظام قائم ہوگا تو ملک ترقی کرے گا : سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ قومی وحدت کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، ایک قوم بنیں  گے تو نا قابل تسخیر ہوں گے اگر انتشار کا شکار رہے تو کسی بھی وقت کوئی ہم کو شکست دے سکتا ہے ، ملک میں انصاف کا نظام قائم ہوگا تو ملک ترقی کرے گا ۔

منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی امامت میں نماز عید اداکی گئی جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نماز کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

نماز ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا پاکستان اس وقت مشکلات میں گھیرا ہوا ہے۔ 

نماز عید کی ادائیگی کے بعد منصورہ میں اجتماعی قربانی کی گئی، ڈائریکٹر مظہر صدیقی کا کہنا تھا کہ منصورہ میں ہر سال بڑی تعداد میں جانور قربان کیے جاتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی اجتماعی قربانی میں حصہ لیا اور سنت ابراہیمی ادا کی۔