ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسحاق ڈار  پاکستان کب واپس آئیں گے ؟بڑی خبر

اسحاق ڈار،سابق وزیر خزانہ،پاکستانی پاسپورٹ
کیپشن: Ishaq dar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان جا رہا ہوں،نیا پاکستانی پاسپورٹ مل چکا ہے، ڈاکٹر نے بھی اجازت دے دی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان واپسی کا فیصلہ نوازشریف کے کہنے پر کیا،میری وطن واپسی میں وزیراعظم شہبازشریف کی رضا مندی شامل ہے، نوازشریف کے حکم پر پاکستان جا رہا ہوں، سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان جا رہا ہوں،نیا پاکستانی پاسپورٹ مل چکا ہے، ڈاکٹر نے بھی اجازت دے دی ہے،ان کا کہناتھا کہ پاکستان واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہئے، نوازشریف کا حکم کافی ہے۔

  اسحاق ڈار کا مزید کہناتھا کہ مجھے تحریک انصاف کی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پہنچ کر سینیٹر کا حلف اٹھاﺅں گا، وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی ۔میرے خلاف ایک ہی کیس ہے جو جھوٹ پر مبنی ہے،وطن واپسی سے پہلے میرے وکلا عدالت سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کریں گے ۔