ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کو ڈڈھوچہ ڈیم تعمیر کرنے کی اجازت مل گئی

LHC
کیپشن: LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو ڈڈھوچہ ڈیم تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 تفصیلات کےمطابق  لاہورہائیکورٹ  کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ایف ڈبلیو او کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔  ایف ڈبلیو او کے وکیل بیرسٹر حسنین چودھری نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈڈھوچہ ڈیم قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تعمیر کیا جا رہا ہے۔ بیرسٹر حسنین چودھری نے عدالت کے روبرو استدعا کی کہ درخواست گزار نے غلط بیانی کرکے ڈڈھوچہ ڈیم کے خلاف حکم امتناعی لیا۔ ایف ڈبلیواو کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں اور ورک آرڈر کو بھی چیلنج نہیں کیا گیا ہے لہذا رٹ قابل سماعت نہیں ہے۔

ایف ڈبلیواو کے وکیل بیرسٹر حسنین چودھری نے دوران سماعت کہا کہ اگربروقت ڈیم تعمیر نہ ہوا تو راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی اور بچلی کا بحران پیدا ہوجائے گا۔ لاہور ہائی کورٹ میں بیرسٹر حسنین چودھری نے استدعا کی کہ ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر روکنےکے حوالے سے جاری حکم امتناعی واپس لیا جائے۔