سٹی 42: لاہور بورڈ نے طالبات میں ریاضی کے مضمون کی حوصلہ افزائی کیلئے سکالرشپ کا اعلان کردیا۔
لاہور بورڈ طالبات میں ریاضی کے مضمون کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال مضمون میں حاصل کردہ امتیازی مارکس پر 05 سکالرثپ جاری کرتا ہے۔سکالرثپ ان طالبات کو دیئے جاتے ہیں جو ریاضی مضمون کے ساتھ انٹرمیڈیٹ امتحان پاس کر کے بی اے کی سطح پر کالج میں داخلہ لیں۔
سکالر شپ کے لیے طالبات کی جانب سے سادہ کاغذ پر درخواست اپنے انٹرمیڈیٹ رزلٹ کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ 30 جولائی تک جمع کروائی جاسکے گی۔