28 سال بعدانٹر نیشنل اسکواش کمپلیکس کی تعمیر ۔۔۔

 28 سال بعدانٹر نیشنل اسکواش کمپلیکس کی تعمیر ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں تعطل  کے شکار انٹر نیشنل اسکواش کمپلیکس کی تعمیر کا دوبارہ آغاز  کردیاگیا، ڈی جی سپورٹس عدنان ارشد اولکھ اور صوبائی وزیرکھیل رائے تیمور بھٹی  کا کہناتھا کہ اسکواش کمپلیکس کی تعمیر سے کھیل کو ترقی ملے گی۔

  تفصیلات کےمطابق  لاہور کے سکواش کھلاڑیوں کے لیے بڑی خبر،نشتر پارک سپورٹس میں زیر تعمیر اسکوش کمپلیکس کا کام 28 سال بعددوبارہ شروع ہوگیا،پہلے مرحلے میں بلڈنگ کو ری ڈیزائن کیا جائے گا، دوہفتے میں ری ڈیزائننگ مکمل ہونے کے بعد کمپلیکس کی باقاعدہ تعمیر کا آغاز  کردیاجائے گا،اسکواش کمپلیکس کی تعمیر میں پر 386 ملین روپے لاگت آئے گی ۔
اسکواش کمپلیکس میں دو مین کورٹس کے علاوہ چار پریکٹس کورٹس بنائے جائیں گے ، تمام کورٹس بین الاقوامی معیار کے تھری سائیڈ گلاس کورٹس ہوں  گے
ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا کہنا تھا پاکستان اسکواش فیڈریشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں امید ہے کہ ایک سال میں مکمل کردیں
 صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے وعدے کے مطابق اسکواش کمپلیکس شروع کردیا ہےاور کوشش ہوگی کہ 2023 سے قبل اس کومکمل کریں۔
 شہر میں اسکواش کمپلیکس کی تکمیل سے نوجوان اسکواش کھلاڑیوں کو کھیل کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی ۔