حکومت نے غریب عوام سے سستے سفر کی سہولت بھی چھین لی

حکومت نے غریب عوام سے سستے سفر کی سہولت بھی چھین لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھ گئے، آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی اور عوام کا شدید رد عمل۔

غریب عوام پر ایک کے بعد ایک بوجھ ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں، اب پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ دو سو روپے کے بعد 1050، لاہور سے فیصل آباد سو روپے اضافے کے بعد 600، لاہور سے ملتان ڈیڑھ سو اضافے کے بعد 900، لاہور سے بہاولپور دو سو اضافے کے بعد 1050 اور لاہور سے پشاور 250 روپے اضافے کے بعد کرایہ 1150 روپے ہوگیا۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول سستا ہوا تو 20 فیصد کمی کی گئی۔ کرایوں میں اضافے پر مجبور ہیں، اگر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنا پڑے گا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے روٹی کے بعد غریب عوام سے سستے سفر کی سہولت بھی چھین لی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غریب شہریوں کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے۔ 

دوسری جانب    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی خواجہ آصف کو تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کی ہدایت، اپویشن مل کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی واپسی کا مطالبہ کرے گی۔ صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نےخواجہ آصف کو ہدایت کی کہ ملکی تاریخ کے بلند ترین33 فیصد اضافے کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج میں شامل ہوں، اپوزیشن نے حکومتی سرپرستی میں سرگرم چینی کے بعد  پٹرول مافیا کو پارلیمنٹ میں بے نقاب کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔