عثمان علیم) بنیادی مرکز صحت رائیونڈ میں سٹاف کی غفلت کے باعث خاتون نے برآمدے میں بچے کو جنم دے دیا۔
شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر موقع پر پہنچ گئے، جس پر اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ رائیونڈ مرکز صحت میں ڈلیوری کے دو کیسز آئے جس پر سٹاف نے ان کی ایک نہ سنی اور کہا کہ نارمل ڈیلیوری ممکن نہیں خاتون کو سی سیکشن کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا جائے اور ڈلیوری کرنے سے انکار کر دیا۔
سٹاف کی جانب سے غفلت برتنے پر ایک کیس کی ہسپتال کے برآمدے میں ہی نارمل ڈیلیوری ہو گئی، جس پر ہسپتال میں موجود ڈاکٹر اور سٹاف نے فوری کیس کو کور کرنے کی کوشش کی ،اے سی رائیونڈ عدنان بدر کے مطابق دوسرے کیس کے ساتھ ہسپتال میں ایل ایچ وی نے بدتمیزی کی جس پر اے سی رائیونڈ نے ایم ایس کو اس کے خلاف لیگل ایکشن لینے کی ہدایت کی۔