(ندیم خالد) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ کے گھر کے باہر رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ، گھر میں جامعہ پنجاب میں طلبہ تنظیموں کی چپقلش سے متعلق اجلاس جاری تھا۔
جامعہ پنجاب میں طلبہ تنظیموں کے تصادم سے متعلق حافظ سلمان بٹ کے گھر اجلاس جاری تھا کہ اچانک ڈھول بجاتے ہوئے کچھ لوگ آگئے، حافظ سلمان بٹ کے مطابق اُنہوں نے اُن لوگوں کو گھر سے تھوڑا آگے جانے کی درخواست کی جس پر تکرار شروع ہوگئی ،اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، جس کے بعد نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، حافظ سلمان بٹ نے واقعہ کیخلاف تھانہ گلشن اقبال میں درخواست جمع کروادی ہے