ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) گرین ٹاؤن کے علاقے میں شوہر نے اپنی مطلقہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون کی درخواست پر متعلقہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ تو درج کر لیا گیا مگر پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔

پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے میں وسیم نامی شہری نے اپنی سابقہ بیوی ارم کو اپنے گھر بلایا اور تلخ کلامی پر اس پر تشدد کیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ قبل اس کے شوہر وسیم نے اسے طلاق دے دی تھی، گزشتہ روز وسیم نے فون کر کے ارم کو اپنے گھر بلایا اور کہا کہ اپنے بچوں کو لے جاؤ، ارم جب اپنے سابقہ خاوند وسیم کے گھر پہنچی تو وسیم نے اس پر تشدد کیا اور اسے گھر سے نکال دیا۔

متاثرہ خاتون نے گرین ٹاؤن پولیس سٹیشن میں اپنے سابقہ شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا دیا مگر ابھی تک پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔ متاثرہ خاتون ارم کا کہنا تھا کہ اس کے سابقہ شوہر وسیم کے خلاف کارروائی کرکے سزا دی جائے۔