احسن اقبال نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

احسن اقبال نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) توہین عدالت کیس میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے اور تفصیلی جواب جمع کرایا۔

جواب  میں کہا گیا کہ کل سپریم کورٹ نے ایک شخص کو نا اہل کیا، وہ سپریم کورٹ کے باہر کہہ رہا تھا کہ میں نے کبھی معافی نہیں مانگی لیکن میں عدلیہ کی عزت کرتا ہوں۔

جسٹس مظاہر اکبر نے احسن اقبال سے کہا کہ آپ کے تحریری جواب میں معافی کے لیے وہ الفاظ نہیں جو قانونی طور پر ہونے چاہئیں۔

اس پر احسن اقبال نے کہا کہ میں موت کے منہ سے آیا ہوں، میرے لیے عہدے حیثیت نہیں رکھتے، عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔

عدالت نے کیس سماعت دو جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو مزید دلائل کے لئے طلب کر لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer