ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی۔چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جنرل سید عامر رضا نے بطور پہلے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔