سٹی 42: کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ۔
کویت کے پاکستان میں سفیر ناصر عبدالرحمن جے المطیری بھی وفد کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال ہوا۔
کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ثابت قدم حمایت اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کویت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا پاکستان اور کویت علاقائی امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر متفق ہیں،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے اقدامات پر اتفاق کیا ۔