انگلیند کے پرائم منسٹر کئیر سٹارمر نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ کی 'خوفناک صورتحال' ختم کرو ورنہ ہم فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔
ایک ڈرامائی بیان میں، فرانس کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے چند دن بعد، آج برطانیہ کے وزیر اعظم کیر سٹارمر کے دفتر نے الٹی میٹم جاری کیا کہ انگلینڈ ستمبر میں فرانس کی طرح کی کارروائی کرے گا جب تک کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی خوفناک صورتحال کو ختم کرنے کے لیے حقیقی اقدامات نہیں کرتی۔ انگلینڈ کی طرف سے یہ اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلے ہو سکتا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے منگل کو اپنی کابینہ کے اجلاس میں یہ کہا کہ انگلینڈ ستمبر میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لے گا، تاہم انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ ایسا تب کرے گا جب اسرائیلی حکومت غزہ میں "خوفناک صورتحال" کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کرتی اور دیگر شرائط کو پورا نہیں کرتی۔
"انہوں نے کہا کہاگر اسرائیلی حکومت غزہ کی خوفناک صورتحال کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کرتی اور جنگ بندی تک نہیں پہنچتی اور یہ واضح نہین کرتی کہ مغربی کنارے میں کوئی الحاق نہیں کیا جائے گا، اور ایک طویل مدتی امن عمل کا عہد نہیں کرتی تو مجبوراً انگلینڈ ستمبر میں فلسطین کی ریاست کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی) سے پہلے فلیسطین کی ریاست کو تسلیم کر لے گا،