ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین بورڈز کی تعیناتی کا فیصلہ

   پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین بورڈز کی تعیناتی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض:حکومت نے  پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین بورڈز کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کیلئے نئی پالیسی تیار کرلی، نئی پالیسی کی منظوری کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی،سمری منظوری کے 1ماہ بعد مستقل چیئرمین کی تعیناتی کیلئے اخبار میں اشہتار دیا جائے گا،نئے رولز کے مطابق پرائیوٹ امیدوار بھی چیئرمین کی سیٹ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔

نئی پالیسی سے چیئرمین، کنٹرولر اور سیکرٹری بورڈ کی تقرری بھی مستقل بنیادوں پر کیجائے گی،پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئر مین کا اضافی چارج متعلقہ ضلع کے کمشنرز کے پاس ہے۔