ثمرہ فاطمہ: یو ایم ٹی میں ایم ایس ہائر ایجوکیشن لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا۔
افتتاحی تقریب یو ایم ٹی جوہر ٹاؤن کیمپس میں منعقد ہوئی،پروگرام ڈاکٹر حسن مراد سکول آف مینجمنٹ کے تحت شروع کیا گیا،چیئرمین و صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، پرووسٹ یو ایم ٹی ڈاکٹر اصغر زیدی،ڈین ڈاکٹر نوید یزدانی، فیکلٹی ممبران اور طلبا نےبھی پروگرام میں شرکت کی۔
مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم بھی تقریب کا حصہ بنے،تقریب میں ایم ایس پروگرام بارے شرکا کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔