ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرایہ داری ایکٹ کیخلاف ورزی پر کارروائیاں، 163ملزمان گرفتار،92مقدمات درج

کرایہ داری ایکٹ کیخلاف ورزی پر کارروائیاں، 163ملزمان گرفتار،92مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، ماہ جولائی میں ابتک خلاف ورزی پر 163ملزمان گرفتار،92مقدمات درج کئے گئے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ رواں سال 2007ملزمان گرفتار،1153مقدمات درج کئے گئے ،کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والے مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج مالک اور کرایہ دار دونوں کی ذمہ داری ہے، کوائف اندراج سے اشتہار یوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

ایس ایچ اوز مالکان سے ٹیننٹ رجسٹریشن میں اندراج یقینی بنائیں، ٹینٹ رجسٹریشن سے کرایہ داروں اورنجی ملازمین کے پولیس ریکارڈ اندراج میں بہتری آئی۔