ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور جناح اسپتال ڈیڈ ہاؤس کی بجلی غائب، ڈیڈ باڈیز خراب ہونا شروع ہوگئیں

 لاہور جناح اسپتال ڈیڈ ہاؤس کی بجلی غائب، ڈیڈ باڈیز خراب ہونا شروع ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین: لاہور جناح اسپتال ڈیڈ ہاؤس کی بجلی خراب,6روز سے بجلی بند ہونے سے مردہ خانے کے اے سی بند، عملہ پریشانی کا شکار ہے.

ذرائع کے مطابق مردہ خانے میں موجود ڈیڈ باڈیز خراب ہونا شروع ہوگئیں، کولنگ نہ ہونے کے باعث عملے نے مزید میتیں رکھنے سے انکار کر دیا، مردہ خانے کی انڈر گراونڈ کیبل خراب ہونے سے کولنگ ختم ہوئی، انتظامیہ کو یاد دہانی کے باوجود کیبل مرمت نہیں کرائی جارہی.

ذرائع ابلاغ کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث مردہ جانہ کے چلر بھی بند ہوگئے،مردہ خانہ میں موجود ڈیڈ باڈیز خراب ہونا شروع ہوگئیں،کولنگ نہ ہونے کے باعث عملہ نے مزید میتیں رکھنے سے انکار کر دیا۔

وی سی علامہ اقبال یونیورسٹی سمیت عملہ کو مطلع کیا گیا،علامہ اقبال میڈیکل کالج کا عملہ بارہا یاد دہانی کے باوجود کیبل مرمت نہیں کر رہا ہے.

 لیسکو ذرائع کا کہنا تھا کہ مردہ خانہ کی بجلی کیبل خرابی کی وجہ سے بند ہے، مردہ خانہ کی بجلی کیبل کا لیسکو سے کوئی تعلق نہیں۔

لیسکو کا ٹرانسفارمر معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، مردہ خانہ کی انڈر گراونڈ کیبل کی مرمت یا تبدیلی کی ذمہ داری یونیورسٹی کی ہے۔