زین مدنی: پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ڈراما اوقات پر سختی سے عملدرا آمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔شکایات ملنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہرکے تھیٹر ہالز کی ڈراما اوقات پر پابندی نہ کرنے کی متعدد شکایات پنجاب کونسل آف دی آرٹس کو موصول ہوئیں۔ تما م تھیٹرز کو پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ڈراما اوقات پر سختی سے عملدرا آمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ جس تھیٹر کی شکایات ملی اس کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تھیٹر ہالز میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔شکایات موصول ہوئیں کہ دور دراز کے تھیٹرز ایک بجے کیمرے بند کرکے بھی ڈراما نمائش پذیر کر رہے ہیں۔