وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی کربلا گامے شاہ آمد 

 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی کربلا گامے شاہ آمد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ پہنچ گئے، مرکزی جلوس کے سکیورٹی  انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ کے قریب لاہور کے مرکزی جلوس کا معائنہ کیا، اور مرکزی جلوس کے سکیورٹی  انتظامات کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے عزاداروں کیلئے کئے گئے انتظامات کا مشاہدہ کیا ۔وزیر اعلی کو جلوس کی سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلی نے میٹرو بس کے ٹریک پر بنائے گئے بیس کیمپ پر کھڑے ہو کر جلوس کا جائزہ لیا۔ مرکزی جلوس کے عزاداروں نے  نماز مغربین ادا کی ۔ 

محسن نقوی نے مرکزی جلوس کے عزاداروں کیلئے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ، پاک فوج، رینجرز، واسا اور دیگر اداروں  انتھک محنت اور جذبے سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ 

چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی آر۔ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔