ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی لڑکی بھارت میں ایئرپورٹ سے گرفتار

 پاکستانی لڑکی بھارت میں ایئرپورٹ سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی پولیس نے 16 سال کی ایک پاکستانی لڑکی کو ایئرپورٹ سے حراست میں لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق  بھارتی پولیس نے  بغیر پاسپورٹ کے واپسی کے لیے ٹکٹ بُک کرنے والی پاکستانی لڑکی کو ایئرپورٹ سے حراست میں لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا نام غزل پروین ہے اور وہ لاہور کی رہائشی ہیں۔ جو تین سال قبل اپنی خالہ کے ساتھ انڈیا پہنچی تھیں۔ دونوں ضلع سکار کے شری مدھوپور میں مقیم ہیں۔ 

جے پور ایئرپورٹ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او دِکپال سنگھ کا کہنا ہےکہ انہوں نے دو مردوں کو بھی حراست میں لیا ہے جو غزل پروین کے ہمراہ تھے۔’لڑکی نے کہا ہے کہ وہ بذریعہ پرواز بھارت پہنچی تھیں لیکن ان کو نہیں معلوم کہ کیسے ان کی خالہ نے بغیر اسناد کے بھارت کا سفر کیا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہےکہ ہم لڑکی سے تفتیش کر رہے ہیں جس کے بعد ان کی خالہ سے بھی تفتیش ہو گی۔‘
یاد رہے کہ اسی قسم کے دو واقعات حال ہی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔34 برس کی بھارتی خاتون انجو نے پاکستان کے فیس بک دوست سے خیبر پختونخوا میں شادی کی ہے۔انجو کا تعلق اترپردیش سے ہے اور راجھستان کے ضلع الوار میں رہائش پذیر تھیں۔2007 میں انہوں نے اروند نامی شخص سے شادی کی تھی۔ ان کی 15 برس کی ایک بیٹی اور چھ سال کا بیٹا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر