ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل2021 مسترد کر دیا

گورنر پنجاب نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل2021 مسترد کر دیا
کیپشن: Governor Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر چوہدری سرور نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل آئین سے متصادم قرار دے کر مسترد کر دیا، پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل کو اعتراضات کیساتھ سپیکر کو بھجوا دیا۔
 ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے استحقاق بل2021 کو آئین سے متصادم قرار دیکر مسترد کر دیا ہے۔ اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ بل کے تحت سپیکر اور استحقاق کمیٹی کو دیے گئے اختیارات آئین کے آرٹیکل 66-3 اور 10- A سے متصادم ہیں، استحقاق بل میں تجویز کی گئی سزائیں بھی آئین سے متصادم ہیں، ذرائع کے مطابق اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 8, 10.10A اور آرٹیکل 25 کے تحت بل کا ازسرنو جائزہ لینا ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہاؤس نے اعتراض کیا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر نے استحقاق بل کی منظوری نہیں دی۔ ذرائع کا کہنا ہے گورنر کے اعتراضات سپیکر پنجاب اسمبلی کو موصول ہوگئے ہیں، سپیکر نے گورنر کے اعتراضات کے بعد اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے۔