(قیصر کھوکھر)پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے بلدیاتی رولز تیار کر لئے ہیں۔۔پنجاب حکومت نے مارچ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن مارچ میں بلدیاتی الیکشن کرانے متفق ہیں۔الیکشن کمیشن پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے گا،بلدیاتی الیکشن پر چار ارب روپے لاگت آئے گی۔موجودہ بلدیاتی اداروں کا عرصہ دسمبر 2021 میں مکمل ہوگا۔