معروف کامیڈین اداکار انتقال کرگئے

معروف کامیڈین اداکار انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مختلف ٹی وی چینلز میں عمران خان کا کردار ادا کرنے والے اداکار فرخ شاہ ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے۔ فرخ شاہ تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے دو روز قبل فنکاروں کے احتجاج میں شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار فرخ شاہ انتقال کر گئے ہیں۔فرخ شاہ کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب ادا کی جائے گی۔فرخ شاہ ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھے۔فرخ شاہ کے اچانک انتقال پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔سٹیج ٹی وی پر وزیر اعظم عمران خان کا کردار بخوبی نبھانے والے،محفلیں زعفران بنانے والے اورقہقوں کا طوفان اٹھانے والے فرخ خان سٹیج بند ہونے سے مالی پریشانیوں کو شکار ہوگئے تھے ،انتقال ہارٹ اٹیک کے سبب ہوا۔

 اداکار کے بیٹے نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فرخ شاہ کو آج صبح دل کا دورہ پڑا، انہیں دل کی تکلیف پر ہسپتال لے کر جارہے تھے کہ وہ  راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer