نوعمر بچی مصنفہ بن گئی

نوعمر بچی مصنفہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) تعلیم انسان کو اعلیٰ منصب پر فائز کردیتی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ کتب کے مطالعہ کو اپنی روز مرہ روٹین میں شامل کیا جائے، تعلیم انسان میں امتیازی فرق کی پہچان کراتی ہے، امیر ہو یا غریب تعلیم میں سبقت لے جانے والا ہی اصل معنوں میں قابل قدر ہوتا ہے۔14سالہ بچی نے کتاب لکھ کر حیران کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق  تعلیم بھی ایک ایسی نعمت ہے جو انسان کی زندگی بدل کر رکھی دیتی ہے، دنیا میں بے شمار ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اس سے استفادہ حاصل کرتے اعلیٰ مقام حاصل کیا،آگے بڑھنے کی لگن اور جستجو ہی منزل کو قریب کرسکتی،کراچی سے تعلق رکھنےوالی ایک 14سالہ بچی  دعا صدیقی نے 100 نظموں پر مشتمل کتاب ’آئی ہیڈ اے ڈریم‘ لکھ ڈالی۔

13 سالہ کی عمرمیں دعا نے انگریزی میں نظمیں لکھنا شروع کیں اور رواں سال 100 نظموں پر مشتمل ایک کتاب لکھ ڈالی، دعا کی کتاب 72 صفحات پر محیط ہے جس کو انٹرنیٹ سے آن لائن بھی پڑھا جاسکتا ہے۔ دعا کا کہناتھا کہ جب کو نئی چیز دیکھتی تو اس پر کی تحقیق کرتی اور پھر  کتاب لکھنے کا خیال ذہن میں آیا.

دعا کے مطابق ہر شخص کو اپنی عمر سے آگے کی چیز سوچنی چاہئے ،14سالہ دعا کی لکھی ہوئی کتاب میں  ماحولیاتی مسائل اور تبدیلیوں، خواتین کی خود مختاری اور آزادی، ڈپریشن جیسے موضوعات کا ذکر کیا گیا۔ دعا کتاب ایمزون کے مطابق ’آئی ہیڈ اے ڈریم‘ ایک نوعمر نوجوان کے افکار کی نمائندگی کرتی ہے جو معاشرے سے فرار کی تلاش میں ہے۔’آئی ہیڈ اے ڈریم‘ خاص طور پر نوجوانوں کیلئے تجویز کی گئی ہے کیونکہ اس کی وجہ ایک ایسی لڑکی ہے جو ہر شخص کو سمجھتی ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer