صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس: لاہور اور صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری، پنجاب بھر میں 1401 مقامات کی چیکنگ،177 فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں، 58 سیل ناقص انتظامات پر109 کوبھاری جرمانے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق 9 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند 2 ہزارایکڑ پر اگی سبزیوں کی چیکنگ اورلیبارٹری تجزیے کیلئے 25 فوڈپوائنٹس سے سیمپلز بھی لیے گئے، موبائل ٹیسٹنگ لیبز کی مدد سے 13ملک شاپس، 262 دودھ بردار گاڑیوں میں آنے  والا3 لاکھ11 ہزار240 لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔

 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی بائیک اسکواڈ  نے گلی کوچوں میں  واقع58 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا، صوبہ بھر میں 18ہزار34 لیٹر ملاوٹی دودھ،1300 لیٹرجوس، 380 کلو مصالحہ جات، دالیں اور گوشت تلف کیا گیا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں 16 لاکھ25 ہزار  199روپے مالیت کی انتہائی ناقص خوراک تلف کردی گئی۔

 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مسلسل کاررائیاں جاری ہیں۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں واقع ہر چھوٹا بڑا فوڈ پوائنٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیکنگ نظام میں شامل ہے۔ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام تک معیار ی خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

 دوسری جانب عید الاضحی پر کورونا پھیلنے کے خدشات حکومتی ہدایات کے تحت مارکیٹوں میں لاک ڈاؤن یقینی بنانےکے لئے پولیس اقدامات لاہور پولیس نے لاک ڈاؤن کے پہلے دن گز شتہ روز مجموعی طور پر 115 مارکیٹوں، 2406 دکانوں کی انسپکشن کی،  حکومتی ہدایا ت اور لاک ڈاؤن ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 30دکانوں کو سیل کیا گیا۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ  لاک ڈاؤن خلاف ورزی پر 29 قانون شکن عناصر کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں،  لاک ڈاؤن پر عملدرامد کے لئے  2204 افراد کو وراننگ جاری کی گئیں، سٹی ڈویژن میں 22،سول لائنز15،کینٹ ڈویژن میں 09 مارکیٹوں کی انسپکشن کی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer