(زین مدنی) حکومت سے امداد مانگنے والی میرا سٹیج فنکاروں میں امداد تقسیم کرنے پہنچ گئی، میرا نے تین لاکھ روپے کی امداد شفقت ٹرسٹ کی طرف سے سٹیج کے چھوٹے سٹاف کے لیے دی۔
اداکارہ میرا سٹیج آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کے لئے بنائی گئی تنظیم اللہ جانتا ہے کی راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمان خصوصی بن کرمیٹروپول سینما پہنچیں۔ میرا کا کہنا ہے مخیر حضرات کے تعاون سے چلنے والی تنظیم سخی سرور کے زیر سرپرستی آرٹسٹ برادری کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ میرا نے کہا کہ حکومت نے فنکاروں کو یکسر فراموش کردیا۔ اس موقع پر اداکار راشد محمود، پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان سمیت فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
قبل ازیں لالی وڈ کی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا امریکہ سے واپس آئیں اور آرٹسٹ سپورٹ فنڈ پروگرام میں اپنی درخواست جمع کروادی، لاہور آرٹس کونسل میں فارم جمع کرواتے ہوئے ڈی ایچ اے میں اپنا ذاتی گھر اور سات افراد زیر کفالت ظاہر کردئیے، اتنا ہی نہیں اداکارہ میرا نے اس فارم میں اپنی عمر 42سال اور تجربہ 25 سال کا ظاہر کیا.اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے میں رہتی ہوں، سات افراد زیر کفالت ہیں، عمر 42 سال اور تجربہ 25 سال ہے۔