ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، متعدد عمارتیں مسمار

ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، متعدد عمارتیں مسمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاون پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، الحمرا ٹاون، پائن ایونیواور پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سوسائٹی میں متعدد عمارتیں مسمار کردیں۔

 لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاون پلاننگ نے کنٹرولڈ ایریا میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، سلطان ٹاون رائیونڈ روڈ پربغیر نقشہ منظوری زیرتعمیر عمارتیں جبکہ 175 بی پبلک ہیلتھ سوسائٹی ایونیوکو بھی مسمار کردیا۔ پائن ایونیو پرزیر تعمیر تین بلڈنگز اورجان محمد روڈ الحمرا سوسائٹی پر بھی زیرتعمیرعمارتیں مسمار کردیں، ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ شفقت نیاز کی سربراہی میں آپریشن ہوا جبکہ ایل ڈی اے کا عملہ اور پولیس بھی ہمراہ تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer