ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کسی بھی حملے کا فوری اور طاقت ور جواب دینے کیلئے تیار ہے، عراقچی کا ٹرمپ کو ’’تگڑا‘‘ جواب

ایران کسی بھی حملے کا فوری اور طاقت ور جواب دینے کیلئے تیار ہے، عراقچی کا ٹرمپ کو ’’تگڑا‘‘ جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حملے کی دھمکی ’’ ایران جلد مذاکرات کی میز پر آئے ، اس کے پاس  وقت کم ہے‘‘پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ ،ایران کسی بھی حملے کا فوری اور طاقت ور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ایران کے فوجی جوان اپنی انگلیاں ٹریگر پررکھے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ  ایران پر حملہ کریگا یا نہیں؟ یہ سوال ساری دنیا کی زبان پر ہے۔خطے میں امریکی جنگی بیڑے کی تعیناتی اور مشقوں سے ہر گزرتے دن کے ساتھ جنگ کے خدشات میں اضافہ ہورہا ہے۔

صدرٹرمپ کی جانب سے دی جانے دھمکیوں سے کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بدھ کے روزصدرٹرمپ نے ایران کو بات چیت کی میز پرآنے کو کہا  اورساتھ ہی انھوں نےیہ  دھمکی بھی دی کہ  اس کے پاس وقت کم ہے۔امریکی صدر کی دھمکی کا جواب ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے دیدیا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں عراقچی نے کہا کہ اپنی سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری اورپُرزور جواب دینے کیلئے ایران کے فوجی جوان اپنی انگلیاں ٹریگر پررکھے ہوئے ہیں۔انھوں نے مزید لکھا ہے کہ 12 روزہ جنگ سے ہم نے سبق سکھا ہے جس سے ہم پوری طاقت سے بھرپور جواب دینے کے پہلے سے زیادہ اہل ہیں۔ ایران نے ہمیشہ باہمی مفاد، شفاف جوہری معاہدے کا استقبال کیا ہے جو کسی دھمکی سے پاک ہو۔

یاد رہے کہ،امریکی صدر ٹرمپ نےگزشتہ روز سوشل میڈیا پرپوسٹ میں لکھا تھا کہ’’ امید ہے ایران جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا اور ایک منصفانہ معاہدہ کرے گا جس میں ایٹمی ہتھیار شامل نہ ہوں جو سبھی فریقوں کے لیے بہتر ہو‘‘۔ جوہری ہتھیار کی بات ٹرمپ حالیہ بیانات میں خاص توجہ کے حامل ہیں۔حالانکہ گزشہ سال امریکہ نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے اسے مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔